the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


انگریزی زبان62،فرانسیسی 29، عربی 26، ہسپانوی (اسپینش) 22، پرتگالی 9،جرمن 7، روسی اور اطالوی4،فارسی 3، ہندی اور جاپانی 2,2 ممالک کی سرکاری زبان ہے۔ ایک ارب 19کروڑ 70لاکھ انسانوں کی بنیادی زبان کے ساتھ چینی سب سے زیادہ انسانوں کی مادری زبان ہے۔

تینتیس کروڑ50لاکھ انگریزی، 40 کروڑ 40لاکھ ہسپانوی ، 16کروڑ70لاکھ روسی ، 26لاکھ ہندی اور 23لاکھ کی اولین زبان عربی ہے۔بنیادی زبان کی حیثیت سے پرتگالی چھٹے ، بنگالی ساتویں ، روسی نویں اور جاپانی زبان دسویں نمبر پر ہیں۔

جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے لسانی موضوعات پر تحقیق کر نے والے امریکی ادارے ”سمر انسٹی ٹیوٹ آ ف لینگو ایسٹک “کی معلومات پر مختلف زاویوں سے جو رپورٹ مرتب کی ہے اس کے مطابق اولین حیثیت سے اردو اور اطالوی دنیا کی 20ویں بڑی زبانیں ہیں جبکہ فارسی 22 اور پنجابی (مختلف انداز ) 23ویں نمبر پر ہے۔

انگریزی زبان پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگا پور، فلپائن، ہانگ کانگ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، آئر لینڈ، جمیکا، کینیا، کیریباتی، لیسوتھو، لائبیریا، ملاوی، ڈومینیکا،ایتھوپیا، اریٹریا، فجی، گیمبیا، گھانا، گریناڈا، گیانا، بلیز، بوٹسوانا، برونائی، کیمرون، بھماس، انٹی گووا، بارباڈوس، مالٹا، مارشل آئس لینڈ، ماریشیئس، مائیکرونیشیا، نمیبیا، ناورو، پلاؤ، پاپونیوگنی، روانڈا، سینٹ کیٹز و ناویس، سینٹ لوشیا، سینٹ وینسینٹ وگریناڈائنز، سا مووا، سیچیلیس، سری لیون، سولومن آئس لینڈ، صومالیہ، جنوبی افریقہ، سوازی لینڈ، تنزانیہ، ٹوگو، ٹرینیڈا ڈاینڈ ٹوبیگو، تووالو، یوگنڈا، برطانیہ، امریکا، وانواتو، زیمبیا اور زمبابوے کی سر



کاری زبان ہے۔

فرانسیسی زبان بلجیم، بنین، برکینا فاسو، برونڈی، کیمرون، کینیڈا، سنٹرل افریقن ریپبلک، چاڈ، کوموروس، کونگو، آئیوری کوسٹ، جبوتی، گنی، فرانس، فرنچ پولی نیشیا، گبون، ہیٹی، جرزی (برطانوی جزیرہ)، لیگزمبرگ، مالی، موناکو، نائیجر، روانڈا، سینیگال، سیچیلیس، سوئٹزر لینڈ، ٹوگو اور وانو اتو کی سرکاری زبان ہے۔

عربی سعودی عرب، الجیریا، چاڈ، مصر، کویت، لیبیا، عراق، مراکش، شام، یمن، اردن، سوڈان، تیونس، بحرین، کوموروس، جبوتی، اریٹریا، اسرائیل، لبنان، عمان، فلسطین، قطر، صومالیہ، متحدہ عرب امارات، مغربی صحارا، موریطانیہ کی سرکاری زبان ہے۔

اسپینش زبان اسپین سمیت 22ممالک یعنی ارجنٹائن، بولیویا، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کیوبا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکوا ڈور، ایل سیلوا ڈور، استوائی گنی، گوئٹے مالا، ہنڈراس، میکسیکو، نکارا گوا، پانامہ، پیرا گوئے، پیرو، امریکا، یوروگوئے اور وینز ویلا کی سر کاری زبان ہے۔

پر تگالی زبان انگو لا، برازیل، کیب ورڈی، مشرقی تیمور، گنی بساؤ، مکاؤ، موزمبیق، پرتگال اور ساؤ ٹومے و پرنسپے کی سرکاری زبان ہے۔

جرمن زبان آسٹریا ، بلجیم ، جرمنی ، لیختینستائن ، لیگزمبرگ ، پولینڈ اور سوئٹزر لینڈ،روسی زبان روس ، بیلا روس ، قازکستان اور کر غیزستان ،اطالوی زبان اٹلی ، سان مرینو ، سلووینیہ اور سوئٹرز لینڈ ،فارسی افغانستان ، ایران اور تاجکستان ، جاپانی جاپان اور پلاؤ جبکہ چینی زبان چین کے علاوہ سنگا پور کی بھی سرکاری زبان ہے۔

فجی کے 1997کے آئین کے مطابق وہاں تین سرکاری زبانوں میں انگریزی، فجین اور ہندی شامل ہے۔

Edited By :
Kareem Aarifi
Kareem.khan95@gmail.com

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.